جامعہ کا مختصر تعارف

 

یہ امر مسلم ہے کہ اسلام کی ترویج واشاعت میں مدارس اسلامیہ نے ہر دور، ہر زمانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ تشنگان علوم نبویہ کو علمی وروحانی جام سے سرشار کرنے والے یہ اسلامی قلعے ہی ہیں جن کی دعوت وتبلیغ کا دائرہ سمندروں کی وسعتوں کی طرح پھیلا ہوا ہے

 
Jamia Fatimatuz zohra 4

اس میں ذرہ برابر شک نہیں کہ صوبئہ بہار میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سواد اعظم اہل سنت کے سینکڑوں علمی چراغ روشن ہیں جن کی دینی مذہبی ، تعلیمی ، تعمیری ، تدریسی ، ملی، مسلکی ، تنظیمی ، دعوتی اور قلمی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہے مگر مسلم بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے شاذ و نادر ہی کوئی ادارہ نظر آتا ہے ، جو تشویش ناک ہے،اسی کمی کی تکمیل کے پیش نظر خطیب عرب وعجم حافظ احادیث کثیرہ حضرت علامہ محمد حسین صدیقی رضوی ابو الحقانی علیہ الرحمہ سربراہ اعلی سنی جمیعۃ العلما دربھنگہ کمشنری نے ۲۰۱۳ ء میں جامعہ فاطمۃ الزہرا کا افتتاح فرمایا ۔اور بچییوں کی دینی تعلیم و تربیت کا راستہ ہموار کیا۔
الحمد للہ !جامعہ فاطمۃ الزہرا روز اول ہی سے تسلسل کے ساتھ اپنے کام کو بحسن و خوبی انجام دے رہا ہے۔ اوراپنے بانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کوشاں اور ہمہ تن مصروف ہے۔ یہ وہ ادارہ ہے جہاں عفت مآب بیٹیوں کو اسلامی عقائد و معمولات، تہذیب و تمدن ، خاندانی فلاح و بہبود ، صالح معاشرہ م کی تشکیل، بچوں کی تربیت، امور خانہ داری اور گھر کو رشک جنت بنانے کی تربیت دی جاتی ہے درس نظامی کی مکمل تعلیم کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کی اہم ضروری تعلیم جیسے انگلش ہندی حساب ،کمپیوٹر اور طالبات کے لئے سلائی کڑھائی وغیرہ کا بھی باضابطہ انتظام ہے