تمام شعبوں کے کثیر اخراجات ہیں، مزید مختلف جہتوں میں تعمیری ترقیات کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں کثیر افراد مسلسل مصروفِ عمل رہتے ہیں ، کوئی بھی ادارہ ہو یا تحریک دن بہ دن اس میں ہل من مزید کی دلکش صدائیں گونجتی رہتی ہیں۔ ہم اس بار بھی رمضان المبارک کے مقدس موقع پر آپ حضرات سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں، ہمیں بھر پور یقین ہے کہ آپ ہماری گذارش پر لبیک کہیں گے۔

رمضان المنارک کا احترام پوری دنیا میں کیا جاتا ہے، اس مقدس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان بطور خاص عبادت و ریاضت میں مصروف رہتے ہیں اور مسلمان اس مہینے میں زکوٰۃ و خیرات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ ایک بندۂ مومن پر زکوٰۃ دینا بھی اسی طرح فرض ہے جس طرح نماز، روزہ اور حج فرض ہیں۔ جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے بھی سفرا نکلتے ہیں،  لیکن اتنی بڑی دنیا میں ہر مقام اور ہر مسلمان تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے آپ حضرات سے گذارش ہے کہ اپنی رقوم برائے اشرفیہ سفرا کو دیں اور اگر ہمارے سفرا آپ تک نہ پہنچ سکیں تو بینک یا منی آرڈر، موبائل بینکنگ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعہ اپنی رقوم مندرجہ ذیل روابط پر ارسال فرمائیں۔

جامعہ کا تعاون کیسے کریں

جامعہ کے تعمیری کاموں میں حصہ لیں ۔
کسی ایک غیر مستطیع طالبہ کے سالانہ خرچ کی ذمہ داری قبول فرمائیں۔
جامعہ کا ممبر شب قبول فرمائیں۔
اپنے اپنے علاقہ میں جامعہ کا تعارف و تعاون کروائیں۔
جامعہ کے طالبات کی ضروریات مثلا کتا ہیں، کا پیاں ، لباس و دیگر
لوازمات قبول کریں ۔
جامعہ میں مرحومین کے نام سے درسی و غیر درسی کتابیں وقف کریں۔
اپنے گھر کی کم از کم ایک بچی کو جامعہ میں تعلیم کے لئے بھیجیں۔
معلمات کی کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ ادا کریں۔