Jamia Fatimatuz zohra 4

جامعہ کے شعبہ جات

جامعہ فاطمۃ الزہرا

دونار چوک دربھنگہ، بہار

با اہتمام 

جانشین علامہ ابوالحقانی حضرت علامہ محمد تحسین رضا صدیقی مصباحی دام ظلہ العالی

 سر براہ اعلیٰ جامعہ فاطمۃ الزہرا، دونار چوک، دربھنگہ، بہار

جامعہ کے شعبہ جات

شعبہ پرائمری
اس شعبہ میں ابتدائی طالبات کو اردو، عربی، ہندی، انگلش اور حساب کی ابتدائی تعلیم دی جاتی ہے۔

شعبہ حفظ قرآن
اس شعبہ میں حفظ مع تجوید کی عمدہ تعلیم کا نظم ونسق ہوگا ۔ نیز اردو، ہندی، انگلش اور دینی مسائل کی تعلیم بھی لازمی طور پر دیئے جانے کا اہتمام ہوگا۔
شعبہ عالمیت و فضیلت
یہ سات سالہ کورس ہے اس میں فارسی ، عربی ، صرف، نحو، فقہ، اصول فقہ کلام، تفسیر، حدیث وغیرہ موضوعات کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔ موجودہ دور کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نصاب میں ہندی، انگریزی ، حساب اور کمپیوٹر کی تعلیم کو بھی لازمی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ پانچ سال میں عالمیت اور سات سال میں فضیلت کی سند دی جاتی ہے۔


شعبہ تجوید ( روایت حفص)
یہ درس نظامی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ ایک مخصوص درجہ میں پہنچنے کے بعدتمام طالبات کے لیے اس کی تعلیم ضروری ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے باضابطہ نصاب
بھی مقرر ہے جس میں کامیابی لازم ہے۔


شعبہ کمپیوٹر
اس شعبہ میں فضیلت سال اول و سال دوم کی طالبات کو کمپیوٹر کے (DTP DTA)
کی تعلیم دی جاتی ہے۔


شعبہ سلائی و کڑھائی
اس شعبہ میں بھی فضیلت کے سال اول و سال دوم کی طالبات کو سلائی وکڑھائی سکھائی جاتی ہے۔
شعبہ امور خانہ داری
فضیات سال اول اور دوم کی طالبات کو امور خانہ داری کی ٹریننگ لازم ہے۔